اشتہار

سندھ رینجرز کا کراچی میں کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے اختیارات کی مدت ختم ہونے کے سبب کراچی سمیت سندھ بھرمیں ٹارگٹڈ آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ضابطے کے مطابق متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ اختیارات کی مدت ختم ہونے کے سبب رینجرزمزیدٹارگٹڈ آپریشن نہیں کرے گی۔

- Advertisement -

رینجرز حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ گرفتار ملزمان اور جرائم پیشہ افراد سے تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں بھی چھاپے اورگرفتاریاں نہیں کی جائیں گی۔

رینجرز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یومِ علی کے موقع پررینجرزسندھ میں پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی اور اس کے بعد سندھ بھرمیں اپنی سرگرمیاں محدود کردے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کامعاملہ تاخیر کا شکار ہے جس کے سبب رینجرز اب قانونی طور پر اپنی کاروائیاں جاری نہیں رکھ سکتی۔

واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی سمیت سندھ بھرمیں رینجرزکو امن وامان کے قیام کے لئے تعینات کیا گیا تھا اور وقفے وقفے سے ان کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں