اشتہار

انڈوں کو ہاتھ کیوں لگایا، مرغے نے مالکن کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : آسٹریلیا میں مرغے نے اشتعال میں آکر اپنی مالکن کو ٹھونگیں مار مار بے دردی سے قتل کردیا، ڈاکٹروں نے بہت زیادہ خون بہنے کو موت کی وجہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغے کے ٹھونگوں سے خاتون کے قتل کا واقعہ جنوبی آسٹریلیا کے ایک قصبے میں پیش آیا جہاں 76 سالہ خاتون کے پالتو کے مرغے نے ہی اپنی مالکن کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ 76 سالہ خاتون نے اپنے ہی گھر کے آنگن میں مرغیاں پالی ہوئی تھی، کچھ روز قبل جب وہ صبح انڈے جمع کرنے مرغیوں کے پنجرے میں پہنچی تو ان ہی مرغے نے اشتعال میں آکر اپنی مالکن پر ٹھونگوں سے پے درپے وار شروع کردئیے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ مرغے کے مسلسل حملوں نے خاتون کی ٹانگوں کو شدید زخمی کردیا جس کے باعث ان کی ٹانگوں سے تیزی سے خون بہنے لگا اور اسپتال پہنچے سے قبل ہی مو ت کے منہ میں چلی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی حیرت انگیز موت طبی تاریخ کا حصّہ بن چکی ہے۔

پورسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ خاتون کی ٹانگوں کی رگیں پیچدگیوں کے باعث آپس میں الجھی ہوئی تھی جو ٹانگوں کے مذکورہ حصّے میں خون کے زیادہ دباؤ اور بہاؤ میں انتہائی کمی کا باعث تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مرغے کی ٹھونگوں سے خاتون کی ٹانگوں کے اوپری کے حصّے کی رگوں کو شدید نقصا ن پہنچا تھاجس کے باعث خون کے بہاؤ میں تیزی آگئی اور خاتون بے ہوش ہوکر گرگئی تھیں اور اسپتال لےجاتے ہوئے ہلاک گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں