اشتہار

بھارت اپنے جال میں خود پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شکاری خود شکار ہوگیا، جال بچھایا آسٹریلیا کے لیے اور بھارت خود پھنس گیا۔

اسپن وکٹ پر آسٹریلوی اسپنرز نے لنکا ڈھا دی۔ اندور ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم صرف ایک سو نو رنز پر نمٹا دی۔

اسپنرز کے سامنے کسی بھارتی بلے باز کی نہ چلی اور بڑے بڑے نام اپنی ہی سرزمین پر ڈھیر ہو گئے۔ ویرات کوہلی 22 اور شبھمن گل 21 رنز کی مزاحمت کر سکے۔

- Advertisement -

Image

روہت شرما 12، پوجارا ایک، جڈیجا 4 اور ایئر صفر پر پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کونمین نے پانچ اور نیتھن لائن نے تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ ہوم گراؤنڈ پر بھارت کا یہ پانچواں کم ترین ٹوٹل ہے۔

پہلی اننگز میں کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے ہیں اور اسے 47 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اوپنر عثمان خواجہ نے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں