اشتہار

امریکا میں فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، میسی سپی میں مزید 6 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست میسی سپی  کی ٹیٹ کاؤنٹی میں 52 سالہ حملہ آور نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار حملہ آور نے 3 مختلف مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا، ہلاک افراد میں حملہ آور کی اہلیہ بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا کے مطابق بظاہر لگ رہا ہے کہ ملزم نے اکیلے ہی واردات کو انجام دیا ہے، تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں  رواں سال فائرنگ کے 73واقعات  پیش آچکے ہیں، لیکن ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس میں گن کنڑول کے معاملے پر اختلاف برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں