اشتہار

صنعتوں کی پیدا وار میں نمایاں کمی، اعداد و شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے، مارچ میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں24.99فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 9.09 فیصد کم ہوئی جبکہ جولائی تا مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں8.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ جولائی تا مارچ فوڈ8.71اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 3.39 فیصد کمی سامنے آئی اور تمباکو 23.78اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار16.03فیصد گرگئی۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں66.22فیصد کمی ہوئی جبکہ پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں5.42فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیمیکلز6.29، فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں9.54فیصد اور فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں23.20فیصد کمی ہوئی۔

آئرن اوراسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں4.02فیصد کمی، آٹو موبائل شعبے کی پیداوار میں 42.48فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 48.26 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں