تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

نوری آباد کے قریب بس میں خوفناک آتشزدگی، 18 مسافر جاں بحق

ایم نائن موٹر وے نوری آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جب کہ 28 زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آگ  لگنے سے 18 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ  جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے اور 9 خواتین شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

تمام افراد کی میتیں غسل وکفن کے بعد ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ کراچی سے اُن کے آبائی علاقے خیرپورناتھن روانہ کردی گئی ہیں، تمام افراد سیلاب کے باعث خیرپور ناتھن شاہ سے پناہ لینے کراچی گئے تھے اور سیلابی پانی اترنے کے بعد واپس اپنے آبائی علاقے جا رہے تھے کہ نوری آباد پر یہ واقعہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کراچی سے حیدرآباد تک راستے میں کوئی اسپتال نہ ہونے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، ریسکیو ادارے، فائر بریگیڈ گاڑیاں اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

ایس پی موٹر وے کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس جائے حادثہ پر پہنچی، بس میں 55 مسافر سوار تھے موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بیشتر افراد کو محفوظ اتار لیا، بس میں فرنٹ اور ایمرجنسی گیٹ سے مسافروں کو نکالا گیا۔

سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس فرحان کے مطابق بس کے اے سی سرکٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بغیر ایمرجنسی گیٹ والی بسوں کو جرمانہ کرکے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -