تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دلہن کا کھنڈر سڑک پر انوکھا فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر دھوم

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک دلہن نے روایت سے ہٹ کر کھنڈر بنی سڑک پر فوٹو شوٹ کرکے دنیا کو حیران کردیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

شادی کسی بھی لڑکے اور لڑکی کے لیے یادگار دن ہوتا ہے جس کے لیے ہر دور میں اس دور کے تقاضوں کے مطابق اچھی سے اچھی تیاریاں کی جاتی رہی ہیں موجودہ ڈیجیٹل دور میں فوٹو شوٹ ایک روایت بن چکا ہے جس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے خوبصورت سے خوبصورت بیک گراؤنڈ کے ساتھ فوٹو شوٹ کرکے اس تقریب کو یادگار بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں شادی کے فوٹو گرافر نے عام روایت سے ہٹ کر خوبصورت بیک گراؤنڈ کے بجائے دلہن کا گندے پانی سے بھری ٹوٹی پھوٹی کھنڈر کا منظر پیش کرتی سڑک پر دلہن کا فوٹو شوٹ کیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر (arrow_weddingcompany) کے ہینڈل سے ’’سڑک کے بیچ دلہن کا فوٹو شوٹ‘‘ کے کیپشن کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کی گئی، اس انوکھے فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

اس مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ رنگ کی عروسی ساڑھی پہنے دلہن ٹوٹی پھوٹی کھنڈر بنی ایک سڑک سے گزر رہی ہے اس دوران وہ وہاں جمع گندے پانی سے بھی گزرتی ہے اور روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں میں بیٹھے افراد یہ انوکھا فوٹو شوٹ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

اس سارے منظر نامے میں کچھ دور ایک فوٹو گرافر ان لمحات کی تصویر کشی کرتا بھی نظر آرہا ہے جب کہ فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کے چہرے کی مسکراہٹ بھی نمایاں ہے۔

اس ویڈیو کلپ کو ایک ہفتہ قبل ہی انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور اس مختصر عرصے میں اس کلپ کو 40 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ کر تبصرے کرچکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں اس ویڈیو نے لائیک حاصل کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کی ایک مقامی ملیالم فلم کے تشہیری پوسٹروں نے حکومت کے حامیوں میں اشتعال پھیلا دیا تھا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے پوسٹروں میں طنزیہ ٹیگ لائن کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ تھیٹر کے راستے میں گڑھے ضرور ہیں تاہم آپ لوگ پھر بھی برائے مہربانی فلم دیکھنے تھیٹر آئیں۔

دوسری جانب کیرالہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں ریاست میں سڑکوں کی حالت اور گڑھوں سے متعلق حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد پر بائیں بازو کی ڈیموکریٹک فرنٹ کی قیادت والی حکومت سخت سرزنش کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ ریاست کے گڑھے بھرنے سے پہلے مزید کتنے لوگوں نے مرنا ہوگا؟

دلہن کے لباس میں خاتون کا فوٹو شوٹ ہوسکتا ہے اسی تناظر میں متعلقہ حکام کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک کوشش ہو۔

Comments

- Advertisement -