تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آج کے بعد اسپیکر کوئی قدم اٹھائیں گے تو متنازع ہوگا، عامر ڈوگر

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنے ممبران کے استعفے واپس لینے کی درخواست دے دی اس کے بعد اسپیکر نے کوئی قدم اٹھایا تو وہ متنازع ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کو 45 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کی درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہماری چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر سلطان راجا اور دیگر حکام سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں اپنے ممبران کے استعفے واپس لینے کی درخواست اور فہرست دی۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے اپنے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور ان سے کہا کہ اگر اسپیکر ہمارے استعفے منظور کریں تو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا ہم اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے استعفوں کی واپسی کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈالنے کے ساتھ انہیں ای میل بھی کردی ہے۔ آج کے بعد اس حوالے سے اسپیکر کا کوئی بھی اقدام متنازع ہوگا۔ شہباز شریف کا اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن حکام سے کہا کہ کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے یہ لوگ آج ہیں کل نہیں ہوں گے۔ جن حالات میں الیکشن ہو رہے ہیں الیکشن کمیشن اپنی ساکھ بحال کرے۔ کل رات نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی پر بھی گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

موجودہ اسمبلی اپنی افادیت کھو بیٹھی ہے۔ ہمیں یہاں سے اپنی تنخواہیں یا مراعات نہیں لینی ہیں۔ اس جعلی اسمبلی نے عوام کو مہنگائی اور بھوک کےعلاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ اب شہباز شریف کیلیے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے استعفوں کی واپسی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ اسمبلی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم نے اسمبلی کی جانب بڑھنے کی بات کی تو استعفے منظور کرلیے گئے۔ تین دن کے وقفے سے 70 استعفے منظور کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -