تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’زمان پارک کی ڈرون کی ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے‘

نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں طالبان کی طرح تربیت یافتہ دہشتگرد موجود ہیں اور ڈرون کی کے ذریعے اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک میں تربیت یافتہ دہشت گرد موجود ہیں، یہ وہ دہشت گرد ہیں جنہوں نے طالبان کی طرح تربیت لی ہوئی ہے۔ جو لوگ پکڑے گئے ہیں ان کے نام بتا سکتا ہوں جو نہیں پکڑے گئے ان کا نہیں بتا سکتا۔

عامر میر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تو8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، الٹی میٹم کی وجہ سے منگل کی رات دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گھیراؤ کیا تو وہ دوبارہ زمان پارک میں چلے گئے تھے جنہوں نے بدھ کی دوپہر فرار ہونے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کیا گیا۔ معلوم نہیں عمران خان نے دہشت گردوں کو خود نکالا یا یا انہوں نے نکلنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جناح ہاؤس میں جا کر آگ لگائی اور جیو فینسنگ میں سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نام بتانا مقصد نہیں، اصل مقصد دہشت گردوں کو پکڑنا ہے جو پکڑے گئے اور جو پکڑے جائیں گے ان میں جانے پہچانے نام بھی ہوں گے۔

عامر میر نے مزید کہا کہ زمان پارک کو ڈرون کے ذریعے مانیٹر کر رہے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے جمعرات کو کمشنر لاہورعمران خان کے پاس جائیں گے اور انہیں زمان پارک میں آپریشن کے لیے آمادہ کریں گے۔

نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالت میں سرچ وارنٹ کیلیے درخواست دی ہوئی ہے۔ کمشنرعمران خان کو خود بتائیں گے کہ ان کے ساتھ کتنے اہلکار ہوں گے؟ اگر انہوں نے سرچ آپریشن نہیں کرنے دیا تو قانون سب کے لیے ایک ہے اگر سرچ آپریشن سے روکا گیا تو آج شام 7 بجے میٹنگ میں آئندہ کا فیصلہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -