تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ابوظہبی : خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالے ہوشیار!! جدید ٹیکنالوجی متعارف

ابوظہبی محکمہ ٹریفک نے خطرناک ڈرائیورز کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کردیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ماتحت محفوظ شہرسینٹر کے ڈائریکٹر انجینئر احمد الشامسی نے کہا کہ شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیور سسٹم استعمال کیا جارہا ہے، جس کے تحت خودکار نظام کے تحت خطرناک ڈرائیورز کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے، یہ کام خودکار طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا جارہا ہے۔

الشامسی نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک نے مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے نصب کردئیے ہیں جن کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کیا گیا یا نہیں۔

اس کے علاوہ ڈرائیورز کے اچانک مڑ جانے یا فٹ پاتھ کے کونے استعمال کرنے یا گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ نہ رکھنے جیسی سرگرمیوں کو بھی نوٹ کیاجا تا ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ ابوظہبی ٹریفک پولیس گاڑیوں کی مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کی مدد حاصل کررہی ہے، اس کے تحت زائد المیعاد پرمٹ والی گاڑیوں اور ٹرک ڈرائیورز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیاں پکڑی جارہی ہیں۔

ابوظہبی محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 6 خلاف ورزیاں ایسی ہیں جو مہلک حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔

ان میں ڈرائیور کا اچانک مڑ جانا، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنا، ڈرائیور کا شاہراہ سے توجہ ہٹ جانا (موبائل یا کسی اور وجہ سے)، ریڈ سگنل توڑنا، اطمینان کیے بغیر چھوٹی سڑک سے بڑی شاہراہ پر آجانا اور مقررہ رفتار کا خیال نہ رکھنا شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -