اشتہار

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو کویت سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا گرفتار ملزم اعجاز احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم گجرانوالہ پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

- Advertisement -

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا، ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر سعودی عرب جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، ملزم طاہر کے پاسپورٹ پر پُرتگال، استونیہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے 2 مختلف ایجنٹوں سے جعلی  ویزے حاصل کئے۔

ترجمان نے بتایا کہ جعلی ویزوں کے حصول کے لئے ملزم نے ایجنٹ کو 12 لاکھ ادا کئے تھے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں