تازہ ترین

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

ساہیوال: مبینہ توہین مذہب کے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم نے توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے مبینہ توہین مذہب کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کیا تھا، پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی حرکت سے جڑانوالہ واقعہ رونما ہوا، اس نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ڈالا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سانحہ جڑانوالہ کے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔

انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، کیس میں اب تک 130 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ گرجا گھروں کی مرمت، تباہ حال گھروں کا معاوضہ دینے اور عبادت شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جڑانوالہ واقعےمیں را کی سازش کا انکشاف ہوا ہے، غیر ملکی سازش کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -