تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کسی کو متاثر کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ ازیکا ڈینئل نے بتا دیا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل نے پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ ازیکا ڈینئل سے معصومانہ اوور میں پوچھا گیا کہ ’کسی کو متاثر کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہوتا ہے؟ اداکارہ کو ’اے، بی، سی اور ڈی چار آپشنز دیے گئے جس میں انہیں اندازہ لگا کر جواب دینا تھا۔

ازیکا ڈیئنل نے کہا کہ ’اگر اچھے کپڑے پہنیں ہوں تو لوگ دیکھ کر ویسے ہی متاثر ہوجاتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ تعریف، گفتگو، لُکس سے متاثر کیا جاسکتا ہے جبکہ تحفے تحائف دے کر بھی ایسا ہوسکتا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بھی پہلے تحفے تحائف دیے ہیں لیکن اب نہیں دیتی، ازیکا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’مہنگائی بہت ہوگئی ہے۔‘

ازیکا ڈینئل نے پروگرام میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر بھی سنایا ’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔‘

ازیکا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ کی شیر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں بلال عباس (حیدر) کی اہلیہ ’منال‘ کا کردار نبھایا تھا۔

ڈنک کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، یاسرہ رضوی، لیلیٰ واسطی، کنول خان، فہد شیخ ودیگر بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -