اشتہار

’یہ تنہائی ہے؟‘ نوال سعید کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہیں برفباری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال سعید نے شیئر کرتے ہوئے Snowflakes and solitude لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

- Advertisement -

اداکارہ نے تصاویر میں سفید ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیا ہے اور انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال کی پوسٹ پر اداکار نور الحسن نے لکھا کہ ’یہ تنہائی ہے؟‘  جبکہ یشمیٰ گل نے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں‌ نے دیکھا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا تھا۔

نوال سعید کے انسٹاگرام پر فالووورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہ گاہے بگاہے نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں