بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

شہزادے کی تربیت، صرحا اصغر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ننھے شہزادے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ننھے بیٹے ایہان کی سوتے میں ٹانگوں کی وزرش کررہی ہے، اس موقع پر ان کے چہرے پر انتہائی خوشی کے آثار واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

صرحا اصغر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایہان کی ورزش کا سیشن کیونکہ مجھے جوان کی تربیت کرنی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے وائرل کی گئی ویڈیو کو ہزاروں لائکس مل چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دونوں کے لئے نیک تمناؤں اور ڈھیروں دعائیں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صرحا اصغر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر اور عمر لالا کے ہاں رواں سال 29 نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

صرحا اصغر نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ، ہمارا چھوٹا سا بیٹا ہمارے ہاتھوں میں آ گیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں