تازہ ترین

اداکارہ شیبا فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت دوبارہ قائم کرنے کی خواہاں

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سوریاونشی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ شیبا فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت دوبارہ قائم کرنے کی خواہاں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شیبا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ خواہش ہے کہ ہر طرح کے کردار نبھاؤں تاکہ میری شناخت دوبارہ سے قائم ہو دراصل میں خود کو مصروف رکھنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کردار کے ساتھ ساتھ اچھی کہانیاں بھی میرے حصہ میں آئی۔

سوشل میڈیا سے متعلق شیبا نے بتایا کہ شوہر بار بار ٹوکتے تھے کہ میں کیوں سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرتی ہوں، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران میں نے اپنی روزمرہ کی ویڈیوز میں شامل کرلیا، جب لوگ ان کی تعریف کرنے لگے تو وہ اس کی اہمیت سمجھ گئے۔

شیبا نے 90ء کی دہائی میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلموں میں کام کیا لیکن 2000ء کے بعد وہ اسکرین سے اچانک غائب ہوگئیں۔ کئی سالوں بعد وہ چھوٹے پردے پر واپس آئیں اور اب ایک نئے شو میں نظر آ رہی ہیں۔

کیریئر میں طویل وقفہ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بچوں کی دیکھ بھال کرنی تھی اس لیے طویل عرصہ غائب رہی، اسکول جانے تک بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور جب وہ کالج جانے لگے تو میں دوبارہ اپنے کیریئر کی طرف لوٹ آئی۔

Comments

- Advertisement -