پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور اداکار و گلوکار فرحان سعید کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تصویر شیئر کیں جن میں انہیں اور فرحان سعید کو سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری سے متعلق ذکر کیا ہے۔
View this post on Instagram
عروہ حسین نے شوہر فرحان سعید کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’آج کی رات ہم تین ہیں، ماشاء اللّٰہ‘۔
یاد رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
رواں سال اپریل میں جوڑے میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں جس کے بعد عروہ حسین نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے انہیں غلط اور بے بنیاد ثابت کیا تھا۔