اشتہار

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت، شاہد آفریدی کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت سے متعلق بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے لیکن اب فیصلہ لینے میں مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہیے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں تمام تر توجہ جیت پر ہونی چاہیے اور ہم بھارت جاکر پیغام دے سکتے ہیں کہ ہم کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی نے رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا کہا تھا۔

دوسری جانب ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے تو پی سی بی ایونٹ کو ملک میں کروانے پر قائم ہے تاہم کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کے لے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی ہے جس کے مطابق بھارت اپنے میچز یو اے ای یا پھر کسی دوسرے ملک میں کھیل سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں