جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

شردھا کی لاش کے 35 ٹکڑے آری سے کیے گئے، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: شردھا قتل کیس میں ملزم آفتاب نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 35 ٹکڑے آری سے کیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ سال قتل کی گئی لڑکی شردھا والکر کی ہڈیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پوسٹ مارٹم کے مطابق جنگل سے برآمد ہونے والی شردھا کی ہڈیوں کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ آفتاب نے آری سے لاش کے ٹکڑے کیے تھے۔

شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب نے جیل میں کس کتاب کا مطالبہ کیا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق جب کسی چیز کو آری سے کاٹا جاتا ہے تو آرے کے نشان باقی رہتے ہیں۔ کٹ کچھ کھردرا ہے،  پولیس نے کہا کہ شردھا کی ہڈیوں پر بھی اسی طرح کے نشانات پائے گئے،  ایسے میں ڈاکٹروں نے تمام ہڈیوں کا تجزیہ کرنے کے بعد اعتراف کیا کہ سارا جسم آری سے کاٹا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم نے شردھا والکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں