اشتہار

سعودی عرب: ٹرین وارڈن کی 45 سال بعد کیبن میں واپسی، پرتپاک استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ٹرین سروس کے آغاز پر اپنے فرائض انجام دینے والے سابق ٹرین وارڈن نے سروس کا تجربہ شیئر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صالح العید نامی شخص کا شمار مملکت میں ریلوے کے قیام کے دوران بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے سولہ سال کی عمر میں ریلوے میں اپنی خدمات انجام دیں ، اس وقت ان کی عمر 91 برس ہے وہ ایک بار پھر ٹرین کے کیبن میں تشریف لائے اور اپنی سروسز کی تفصیلات بیان کیں۔

ریلوے میں اپنی سروس کی مدت کے بارے میں صالح العید کا کہنا تھا کہ میں نے مسافروں کے ساتھ گھل کر رہنے، ان سے مخاطب ہونے کا طریقہ ایجاد کیا، میں نے ایک اصول وضع کیا کہ ریلوے کی طرف سے غلطی کا بوجھ مسافر پر نہ ڈالا جائے اور مسافر کی غلطی کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد نہ کی جائے۔

- Advertisement -

سابق وارڈن نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین اسٹیشن کے سامنے کھڑی ہوتی تھی، مسافر اس کی طرف چلتے، اس وقت اسٹیشن ایک عام ایئر کنڈیشنڈ کمرے پر مشتمل ہوتا تھا، میرا کام آخری بوگی سے شروع ہوتا، مسافروں سوار کرنا اور ان کے ٹکٹ چیک کرنا میرے فرائض میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: اہم تبدیلی سامنے آگئی

سابق ٹرین وارڈن نے ماضی اور موجودہ ٹرین سروس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نظام کافی بدل گیا ہے، فون پرلوگ ٹکٹ بک کرا دیتے ہیں، ٹرینوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔

صالح العید نے اپنے پیغام میں ریلوے ملازمین پر زور دیا کہ وہ مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کریں، بزرگ مسافروں کی والدین کی طرح عزت دیں اور مسافروں کو بھائی سمجھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں