تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب میں کئی سال بعد ایرانی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال کے طویل عرصے بعد کھول دیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت سفارتی سرگرمیوں کو بحال کرتے ہوئے ایرانی تکنیکی وفد بدھ کی دوپہر ریاض پہنچا جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا ان کی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی ریاض میں ایرانی سفارتخانے کے دروازے کھول دیے گئے۔

اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایرانی وفد ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ کھولنے کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کے مسقتل مندوب کی سرگرمیوں کے لیے بھی ضروری اقدامات کرے گا۔

مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سفارتخانوں کا کھلنا ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی رواں ماہ چین میں ملاقات ہوئی تھی۔ جبکہ گزشتہ ہفتے ایک سعودی تکنیکی وفد تہران میں ایرانی چیف آف پروٹوکول سے ملا جو آج جمعرات کو مشہد کے لیے روانہ ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان روابط میں اضافے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہا ہے تاکہ 9 سالہ تنازعے کو ختم کیا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے یمن میں بھی امن کی بحال کا عمل ایک مرتبہ پھر زندہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی سفیر محمد الجبر حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی دارالحکومت ثنا میں موجود ہیں جہاں وہ موجودہ جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور حوثیوں کے یمن کی قانونی حکومت کے ساتھ جامع سیاسی حل کی کوشش کر رہے ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے میں پہلی کامیاب پیش رفت 900 قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے جس پر جمعے سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -