تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ری پولنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کر دی

سندھ میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ روکے جانے والے حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہوئی نتائج کے بعد پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں مختلف اضلاع کے ووٹنگ روکے جانے والے حلقوں میں گزشتہ روز دوبارہ پولنگ ہوئی جس کے نتائج کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ممبر کی 11 نشستوں میں سے 7 پر پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے جب کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 نشستوں میں سے 10 پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی ہے۔ اسی طرح جنرل ممبر کی 32 نشستوں میں سے 22 پر پی پی پی کے امیدواروں نے فتح حاصل کی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق ری پولنگ میں جی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ ممبر کے لیے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جب کہ تحریک انصاف کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ایک نشست پر فتح ملی ہے۔

واضح رہے سندھ کے 15 اضلاع میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں مختلف وجوہات کی بنا پر روکی گئی پولنگ والے 24 حلقوں میں گزشتہ روز دوبارہ پولنگ ہوئی تھی۔

جن نشستوں پر ری پولنگ ہوئی تھی ان میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرز کی نشستیں شامل تھیں۔

دوران پولنگ حیدرآباد سمیت مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بدنظمی اور سیاسی کارکنوں کے جھگڑوں کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -