تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کے خلاف ہیں‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام کے خلاف ہیں انتقامی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اپنے دفاع اور خود کو کلیئر کروانے کا پورا حق عمران خان سمیت پاکستان کے ہر شہری کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ کوئی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے اور ہر کسی کو قانون اور عدالت کا سامنا کرنا چاہیے لیکن افسوس سیاستدانوں پر ہے چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو، حکومت میں مزے کرتے ہیں، اپوزیشن میں نشانہ بنتے ہیں۔ حکومت میں ہوں تو تمام انسانی قانونی اقدار بھول جاتے ہیں، اپوزیشن میں آتے اور خود سامنا کرتے ہیں تو پھر روتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اور عدلیہ کو صحیح بنیادوں پر کھڑا کیا جائے تو اور حکومتی اداروں کو بہتر بنایا جائے، اور ملک میں حقیقی معنوں میں قانون کی حکمرانی ہو تو پھر ایسا دن کسی لیڈر کو نہیں دیکھنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -