اشتہار

مجھےکرکٹ کھیلنےسے کوئی نہیں روک سکتا، احمد شہزاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ مجھےکرکٹ کھیلنےسے کوئی نہیں روک سکتا۔ رنزبھی بنارہاہوں اورفٹنس بھی بہترین ہے۔ سیلفی لینا نہیں چھوڑوں گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں تھلیسیما سے متاثرہ بچوں کے مرکزکے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کیرئیرمیں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ڈراپ ہونے پردکھ ہوتا ہے۔ میری کوشش ہے کہ مخالفین کو زبان سے نہیں پرفارمنس سے جواب دوں۔ دورہ انگلینڈ کیلئے پرامید ہوں۔ مجھےکرکٹ کھیلنےسے کوئی نہیں روک سکتا۔

ڈسپلن کی خلاف ورزی پرڈراپ ہونے والےاحمد شہزاد نے کہا کہ ڈسپلن سے زیادہ ضروری رنز کرناہے جو میں کررہاہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسپلن پر کرکٹ بورڈ نے آج تک کوئی نوٹس نہیں دیا۔ سیلفی بوائے نے کہا کہ میرے سیلفی لینےسے کئی چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے،اس لئے سیلفی لینا نہیں چھوڑوں گا۔

اس موقع پر انہوں نے تھلیسیما سے متاثرہ بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ احمد شہزاد کچھ دیر بچوں کے ساتھ رہے اور کیک بھی کاٹا ،ان کا کہنا تھا کہ سب کو باقاعدگی سے خون کا عطیہ کرناچاہیئے۔

یاد رہے کہ سیلفی بوائےکانام بھی ریکارڈزمیں کم اورتنازعات میں زیادہ لیاجاتا ہے۔ احمد شہزاد کابلا کم اور زبان زیادہ چلتی ہے۔

دلشان سےمذہبی تنازعہ ہو یا ساتھی کرکٹر ویاب ریاض سےلڑائی یا پھرڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنا، آئےروز نت نئے تنازعات میں رہنےوالے پی سی بی کے بگڑے بچےاب گڈبکس سے ہی نہیں ٹیم سے بھی نکل گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں