منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

بھارت کے درجنوں شہر آلودہ ترین قرار

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں صرف7 ممالک ایسے ہیں جہاں کا فضائی معیار بین الاقوامی فضائی معیار کے عین مطابق ہے جبکہ بھارت کے درجنوں شہر آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے 100 بدترین فضائی آلودہ شہر بر اعظم ایشیا میں ہیں اور ان میں سے 83 صرف ایک ملک بھارت میں ہیں۔

اس حوالے سے سوئس کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے سالانہ عالمی سروے پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ دنیا کے سو آلودہ ترین شہروں میں سے83 بھارت کا حصہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بیگو سرائے گزشتہ سال دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا تھا۔ گوہاٹی، دہلی اور ملاں پور اس فہرست میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

india

رپورٹ کے مطابق ان تمام شہروں میں فضا کا معیار عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیارات سے کہیں زیادہ خراب تھا۔

بھارت میں96 فیصد آبادی عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار سے سات گنا زیادہ آلودہ فضا میں رہتے ہیں۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے وسطی اور جنوبی ایشیا عالمی سطح پر سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خطے ہیں۔

سال دوہزار23 میں سب سے زیادہ آلودہ ممالک میں بنگلادیش، پاکستان، بھارت اور تاجکستان شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت کاری اور آبادی میں اضافے نے جنوبی ایشیا میں ہوا کے معیار کو گرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں