تازہ ترین

سوات کی ننھی تائیکوانڈو گولڈ میڈلسٹ عائشہ ایاز نے کامیابی کا راز بتا دیا

کراچی : پاکستان کی سرسبز وادی سوات سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو کی ننھی کھلاڑی عائشہ ایاز نے ایک بار پھر کارنامہ انجام دیتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کیے۔

پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی ہونہار 12 سالہ عائشہ ایاز کو ملک کی سب سے کم عمر گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ننھی عائشہ ایاز نے شرکت کی اور تائیکوانڈو اپنی لگن جدوجہد اور محنت کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے بچپن سے شوق تھا اور یہ شوق مجھے اپنے والد کو دیکھ کر آیا کیونکہ وہ خود کوچ ہیں اور میں ان کے ساتھ جایا کرتی تھی۔ عائشہ نے کہا کہ دوپہر کو اسکول سے آکر مدرسہ پڑھنے جاتی ہوں اور پھر پریکٹس کرنے جم چلی جاتی ہوں انہوں نے بتایا کہ میں لڑکوں کے ساتھ مقابلہ کرتی ہوں تاکہ میرے پاؤں مضبوط ہوں۔

عائشہ نے بتایا کہ میں نے 38 کیٹگری سے لے کر مائنس 42 کیٹگری میں کھیلا ، میرا پہلا مقابلہ تھائی لینڈ اور دوسرا فلپائن کی کھلاڑیوں سے ساتھ تھا جو دونوں میں نے جیتے،  ۔

مزید پڑھیں :11 سالہ عائشہ کا بڑا کارنامہ، گولڈ اور سلور میڈل پاکستان کے نام

یاد رہے کہ 12 سالہ عائشہ ایاز پاکستان کے ہونہار کھلاڑی اور کوچ ایاز نائیک کی صاحبزادی ہیں جو پاکستان میں کسی بھی انٹرنیشنل کھیل میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بچی ہے۔

Comments

- Advertisement -