اشتہار

عائزہ اعوان اور نازش جہانگیر کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان اور نازش جہانگیر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ اعوان اور نازش جہانگیر نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عائزہ اعوان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’جب کھانا زندگی ہو۔‘

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نازش اور عائزہ دونوں گاڑی میں سفر کررہی ہیں اور ساتھ ہی ہنسی مذاق کرتے ہوئے کچھ کھانے میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارائیں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

عائزہ اعوان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں تہنیت کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، شہزاد شیخ، سونیا حسین ودیگر شامل ہیں۔

نازش جہانگیر بھی ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھا چکی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، حبا بخاری ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں