اشتہار

بہن کے دل سوز پیغام نے اکشے کمار کو آبدیدہ کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹار اکشے کمار ریلٹی شو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو دئیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار ریلٹی پروگرام ’’سپر اسٹار سنگر ٹو‘‘ میں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے، پروگرام میں حصہ لینے والی ایک گلوکارہ نے بہن بھائی کی محبت کا گانا ’’پھولوں کا تاروں کا سب کا کہنا ہے‘‘ گا کر سماں باندھا۔

اسی دوران اکشے کمار کو ان کی بہن الکا بھاٹیہ کا سرپرائز آڈیو پیغام سنایا گیا، جسے سن کر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

- Advertisement -

اپنے آڈیو پیغام میں اکشے کمار کی بہن انھیں ’’راجو‘‘ کے نام سے پکارتے ہوئے پنجابی میں پیغام دیتی ہیں کہ ’’اچھا وقت ہو یا برا، تم ہمیشہ میرے ساتھ رہے، ایک بھائی کے ساتھ، باپ اور دوست کا رشتہ بھی تم نے ہمیشہ میرے لیے نبھایا ہے۔ ہر چیز کےلیے تمھارا شکریہ‘‘۔

بالی ووڈ اسٹار کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو مذکورہ چینل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی، جسے صارفین کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

بہن کا آڈیو پیغام سننے کے بعد اکشے کمار نے بتایا کہ ہم ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، لیکن بہن کے آنے کے بعد ہماری زندگی بدل گئی، دنیا میں ایک بہن کے تعلق سے بڑا کوئی نہیں ہے، ایسا کوئی نہیں ہے جو ایک بہن سے زیادہ آپ کو پیار کرسکے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار جو آج کل اپنی آنے والی فلم "رکھشا بندھن” کی پروموشن میں مصروف ہیں جو گیارہ اگست کو ریلیز ہوگی، فلم کی کہانی بھی بہن بھائی کی محبت پر مبنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں