تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کپتانی میں بہتر کون؟ علیم ڈار نے سرفراز اور بابر میں سے کس کا نام لیا؟

پاکستان کے نامور امپائر علیم ڈار نے کپتانی میں سرفراز احمد کو مصباح الحق اور بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر میں گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ سابق کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور بابر اعظم کی طرح پاکستان کے لیے سب سے کامیاب کپتان کے طور پر کھڑے ہیں اور میرا یہ ماننا ہے کہ سب میں اپنی اپنی صلاحیت ہے لیکن اگر کسی کے پاس کھیل کا شعور اور بہتر کپتانی کی مہارت تھی وہ سرفراز تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وکٹ کیپر ایک بہتر فیصلہ ساز ہے کیونکہ وہ بخوبی جانتا ہے کہ بولر کیا بولنگ کر رہا ہے اور اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ وکٹ کیپر کو کپتان ہونا بہت ضروری ہے۔

علیم ڈار نے بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے اپنی رائے بتائی اور کہا کہ وہ بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ انفرادی طور پر یا کپتانی کررہے ہیں یہ اہم نہیں ہے میں سمجھتا ہوں کہ اچھی ٹیم کا ہونا سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے کیونکہ ٹیم نے ان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی۔

سرفراز احمد نے اپنی قیادت میں قومی ٹیم کو لگاتار 11 ٹی ٹوینٹی میچز میں کامیابی سے ہمکنار کروایا تھا۔

Comments

- Advertisement -