اشتہار

’مجھ پر تنقید جاری رکھیں‘؛ عالیہ بھٹ کا ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود پر تنقید اور رنبیر کپور سے شادی پر تبصرہ کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور ’کافی ود کرن‘ کے حالیہ ایپی سوڈ میں نظر آئیں۔ ایپی سوڈ میں عالیہ نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی افواہوں پر ردعمل دیا۔ اداکارہ نے شوہر رنیر کپور کے ساتھ شادی پر تبصرہ کرنے ولوں کو بھی جواب دیا۔

’کافی ود کرن‘ کے میزبان ہدایت کار کرن جوہر نے پوچھا کہ کیا ان کے بارے میں لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہے؟ اس پر عالیہ بھٹ نے طنزیہ کہا کہ یہ انٹرنیٹ کی دنیا ہے، ہفتے میں ایک غلط فہمی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی میرے چہرے کی سرجری، کبھی رنگ گورا کرنے اور کبھی شادی کے مسائل کو موضوع بنایا جاتا ہے، غلط فہمیاں غلط فہمیاں ہوتی ہیں اس لیے میں ان سے پریشان نہیں ہوتی۔

کرن جوہر نے پوچھا کہ آپ ٹرولنگ کرنے والوں کو کیا پیغام دیں گی؟ اس پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’اگر آپ مجھے کچھ کہنا چاہتے ہیں یا مجھ پر تنقید کرنے سے آپ کو بہتر محسوس ہوتا ہے براہ کرم اسے جاری رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں