اشتہار

عالیہ بھٹ نے ساری رات رو کر گزار دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ رانی مکھرجی کی نئی فلم ’’مسز چٹرجی ورسز ناروے‘ دیکھنے کے بعد میری ساری رات روتے ہوئے گزری۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار رنبیر کپور کی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں جوہو کے ایک تھیٹر کے باہر سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

عالیہ بھٹ نے والدہ اور بہن کے ساتھ رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چترجی ورسز ناروے‘ دیکھی۔

- Advertisement -

اداکارہ یہ فلم دیکھ کر اتنا جذباتی ہوگئیں کہ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم میں اداکارہ رانی مکھرجی اور جم ساربھ کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ایک مختصر سا جذباتی نوٹ شیئر کردیا۔

اُنہوں نے اپنے اس نوٹ میں لکھا کہ’ہفتے کی رات میری ماں اور بہن کے ساتھ روتے ہوئے گزری جب ہم نے اپنی پسندیدہ اور باصلاحیت رانی مکھرجی کو شاندار اداکاری کرتے دیکھا‘۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ناروے کی حکومت نے مسز چٹرجی کے بچوں کو ان سے یہ کہہ کر چھین لیا تھا کہ وہ بطور ماں ان کی ٹھیک سے نگہداشت نہیں کرتیں اور انہیں بتایا گیا تھا کہ بچوں کو 18 سال کی عمر تک واپس نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے 17 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی جس میں رانی مکھر جی نے ایک ماں کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے بچوں کو واپس لینے کے لیے ریاست سے لڑ رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں