اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ نے بڑا اعزاز حاصل کر کے نامور اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اپنی بہترین اداکاری صلاحیت سے بالی وڈ میں قابلِ ذکر مقام حاصل کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انڈسٹری کے نامور فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائمز میگزین نے دنیا کے 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت سے صرف عالیہ بھٹ کا نام سامنے آیا ہے۔

میگزین میں برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر نے عالیہ بھٹ کی ادکاری صلاحیت کی تعریف اور کام میں ان کی لگن کا ذکر کیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: عالیہ بھٹ مجھ سے خوفزدہ ہوتی تھیں، رندیپ ہودا

ٹاہم ہارپر نے لکھا کہ میں نے بالی وڈ اداکارہ سے فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کے سیٹ پر ملاقات کی تھی جہاں ان کو متاثر کُن شخصیت پایا، وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور تخلیقی خطرات مول لینے کیلیے تیار رہتی ہیں۔

ادھر، عالیہ بھٹ نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ٹائمز 100 کا حصہ بننے پر فخر ہے، ٹام ہارپر آپ کے مہربان الفاظ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں