تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے، طیارہ حادثات کا خطرہ

کراچی: علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے ہیں، جس سے طیارہ حادثات کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئر پورٹس کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہونے کی وجہ سے پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے 25 سے زائد طیارے متاثر ہوئے ہیں، ایئر پورٹس کے نزدیک بعض لوکیشنز پر سگنل میں رکاوٹ آ رہی ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون سے آنے والی پروازوں کے لیے نوٹم جاری کر دیا ہے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس کے نزدیک 100 کلو میٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آ رہا ہے، پائلٹس کو لینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس محفوظ سفر کے لیے اقدامات کریں، کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کرے۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے 2 فروری تک 25 سے زائد طیارے متاثر ہو چکے ہیں، 150 ناٹیکل میل کے قریب جی پی ایس سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اور سگنل غائب ہو جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 2 غیر ملکی ایئر لائنوں میں بھی جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھیں، سگنل نہ آنے کی وجہ سے طیارہ گو راؤنڈ کرنے پر مجبور ہوا تھا، اور کپتان نے طیارے کو گو راؤنڈ کرتے ہی کنٹرول ٹاور سے لینڈنگ کے لیے مدد حاصل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے جی پی ایس کے سگنل اچانک غائب ہونے سے کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں