اشتہار

الو ارجن نے شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ کیوں ٹھکرا دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ساؤتھ انڈین فلموں کے معروف اداکار الو ارجن کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’جوان‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بالی ووڈ اداکار کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے اب مداحوں کو ان کی نئی فلم ’جوان‘ کا بے صبری سے انتظار ہے جو رواں سال 2 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کے ہدایت کار ایٹلی ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن کو فلم کی کہانی سنائی گئی تو انہوں نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ’جوان‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

الو ارجن ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم پُشپا کے سیکوئل پر کام کررہے ہیں جبکہ فلم جوان اور پُشپا ٹو کی شوٹنگ کی تاریخیں ایک ہی تھیں اس لیے اداکار نے اپنی فلم پشپا ٹو کا انتخاب کیا اور جوان میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مداح کنگ خان اور الو ارجن کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے چین تھے تاہم اداکار کے انکار کے بعد ان کی یہ خوشی ادھوری رہ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں