راولپنڈی: ویمنز نمائشی میچ میں ایمازونز نے سپریم ویمن کو شکست دے کر 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ایمازونز کی جانب سے دیے گئے 219 رنز کے تعاقب میں سپر ویمن کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناسکی۔
.@imfatimasana winning it for Amazons 🙌#LevelPlayingField pic.twitter.com/q0lAAq2oxi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2023
چیمارا اتاپتو کی شاندار سنچری بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔
The moment Chamari Athapaththu reached the three-figure mark 🫶
Watch Live: https://t.co/JmXyomAdPw#LevelPlayingField pic.twitter.com/6RwiH4PUFH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2023
ارم جاوید 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ منیبہ علی نے 12 رنز بنائے دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔
ایمازونز کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈینی وائٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Cricket is for everyone 🤝
Important words of advice by the top players for all aspiring cricketers.#LevelPlayingField pic.twitter.com/CKG1cbKW6c
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2023
اس سے قبل فیصلہ کن میچ میں ایمازرنز نے سپرویمن کو جیت کیلئے 219 رنز کا ہدف دیا تھا۔
راولپنڈی میں جاری وینمز لیگ نمائشی میچ میں ایمازونز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 218 رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف ففٹی بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
ایمازونز کی کھلاڑی ڈینی وائٹ نے 43 رنز، ٹامی بیومونٹ نے 39رنز اسکور کیے، جبکہ سپرویمن کی جانب سے ایمن انور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ 3میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔