اشتہار

انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق رولز سخت کرنے کیلیے ترامیم تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق رولز سخت کرنے کے لیے ترامیم تیار کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز 171 میں اہم تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔ دستاویز کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر جائیدادیں قرق ہوں گی، جرمانہ نہ جمع کرانے پر گرفتاری اور جائیداد نیلام کی جا سکے گی۔

مجوزہ رولز کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جیل بھیجے بغیر دس روز تحویل میں لیا جائے گا، دس روز میں جرمانہ ادا نہ کیا تو ایک ماہ تک جیل بھی بھیجا جا سکے گا۔

- Advertisement -

اس میں مزید بتایا گیا کہ جیل بھیجنے کے باوجود جرمانے کی رقم ادا نہ کی تو غیر منقولہ جائیداد ضبط کر کے قرقی کی جا سکے گا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ان لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت سزائیں ہوں گی، ڈی آر او ان ایکٹ کی سیکشن 80 کے تحت سزائیں دے سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں