اشتہار

امریکی شہری نے 150سے زائد اعزازات اپنے نام کرلئے

اشتہار

حیرت انگیز

اداہو: دنیا میں کچھ نیا کرنے کی لگن انسان کو کامیاب بنادیتی ہے، ایسا ہی واقعہ امریکی ریاست اداہو میں پیش آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ رش نامی شخص نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے، اس سے قبل وہ ڈیڑھ سو بار اپنا نام عالمی کتاب میں درج کراچکے ہیں۔

لیکن اس بار انہوں نے کچھ مختلف اور مشکل کارنامہ سرانجام دیا ، رش نے اپنے منہ کے ذریعے ٹینس بال کو ایک ہی ترتیب کے ساتھ سامنے لگے شیشے سے ٹکرایا، ڈیوڈ نے محض تیس سیکنڈ میں 43 مرتبہ ٹینس بال کو منہ کے زریعے اچھال کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی شہری رینالڈس نے سال دوہزار اٹھارہ میں بنایا تھا، مگر ان کی ٹینس بال فضا میں اچھالنے کی تعداد 34 تھی۔

- Advertisement -

رش کا اپنے اس حیرت انگیز ریکارڈ سے متعلق کہنا تھا کہ میں نے تیس سیکنڈ میں یہ حرکت 44 بار کرنے کی کوشش کی تھی، مگر جب ویڈیو کو سلو موشن میں دیکھا تو پتہ چلا کہ تیس سیکنڈ کے دوران میں ٹینس بال کو 43 بار اچھال چکا، اور یہی ٹھیک تھا۔

امریکی شہری نے مزید بتایا کہ اس عالمی اعزاز کو اپنے نام کرنے کی دھن لئے میں پچھلے ایک سال سے اس کی مشق جاری رکھے ہوئے تھا، اس حیرت انگیز کارنامے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ رش اسٹیم ایجوکیشن کو فروغ دینے کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں،

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں