اشتہار

کروڑوں مالیت کے زیورات تلاش کریں‌ اور اس کے مالک بن جائیں، سنار کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سنار نے کرونا وبا کے دوران معاشی بحران سے نکلنے کےلیے لاکھوں ڈالر مالیت کے زیورات کے ذریعے پیسے کمانے کا انوکھا طریقہ اپنانا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشی گن کے جوہری جونی پیری کا کاروبار کورونا وبا سے شدید متاثر ہورہا تھا اس لئے اس نے دکان بند کرنے اور 10 لاکھ ڈالر کے زیورات و جواہرات سے رقم کمانے کا سوچا۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے سنار نے اپنا 10 لاکھ ڈالر مالیت کا خزانہ (زیورات) زمین میں مختلف جہگوں پر چھپا دیا ہے۔

- Advertisement -

سنار نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ان زیورات کو تلاش کرکے گا وہی اس کا مالک بن جائے گا اور اس کام کےلیے جوہری نے ٹکٹ بھی اشو کرنا شروع کردئیے ہیں۔

سنار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث ہونے والے لاک ڈاون نے معاشی بحران سے دوچار کردیا، اس معاشی بحران سے نکلنے کےلیے میں نے یہ طریقہ اپنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک مقام پر مختلف جگہ زیورات چھپا دئیے ہیں اور اسے تلاش کرنے کےلیے ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں جو مقررہ رقم کے بعد اشو کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں