اشتہار

عامرخان نے کولمبین باکسرکو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کولمبین باکسر کو شکست دے دی۔

عامر خان اور سیموئیل ورگاس کی فائٹ میں 12 راؤنڈز کھیلے گئے اور تمام راؤنڈر میں کولمبین باکسر پرحاوی رہے۔

- Advertisement -

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد کیا گیا جبکہ میچ کے تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔

عامر خان نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ توقع سے زیادہ سخت تھا، بہت سی غلطیاں ہوئیں، اگلامقابلہ مینی پیکیوسے کرنا چاہتا ہوں۔

عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

یاد رہے کہ رواں سال 22 اپریل کو دو سال بعد رنگ میں اترنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے تابڑتوڑ حملوں سے کینیڈین باکسرفل لوگریکو کو چاروں شانے چت کرکے میدان مار لیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل باکسرعامر خان اکتیس بار فائٹ اپنے نام کرچکے ہیں اور4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انیس مقابلوں میں انہوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں