اشتہار

بچوں کے سامنے والدہ سے مار کھائی، آمنہ ملک

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بچوں کے سامنے والدہ سے مار کھائی تھی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ آمنہ ملک نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ اپنی منگنی پر میک اپ کرنے پر والدہ نے ڈانٹا تھا؟

- Advertisement -

آمنہ ملک نے بتایا کہ منگنی میں میک اپ کرنے پر تو نہیں ڈانٹا  لیکن منگنی کے بعد جب بھی میرے سسرال والے بلاتے تھے تو والدہ میک اپ نہیں کرنے دیتی تھیں وہ کہتی تھیں ایسے ہی جاؤ، ڈانٹ کر میک اپ دھلوا دیتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ والدہ سے بچوں کے سامنے مار بھی کھائی ہے، شادی ہوگئی ہے یا کوئی بھی بات ہے میری امی لحاظ نہیں کرتیں، اگر انہیں غصہ آگیا تو پٹائی کردیتی ہیں۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ جب والدہ حیات تھیں تو بچے بھی میری شکایت لگادیا کرتے تھے لیکن جب میں بچوں کو مارتی تھی تو انہیں اچھا نہیں لگتا تھا ابھی بھی والد بچوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیتے اور کہتے ہیں کہ انہیں کچھ نہیں کہو۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ کرنے کے دوران بیوٹی پارلر کھولنے کا سوچا تھا اور مجھے بہت شوق بھی تھا اس کے لیے میک اپ بھی سیکھ لیا تھا لیکن بیوٹی پارلر نہیں کھول سکی کیونکہ پیسے ہی جمع نہیں ہوسکے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ آپ میرے سامنے پستول لے آئیں نہیں ڈروں گی لیکن میرے سامنے کتا لے آئیں گھٹنے ٹیک دوں گی کیونکہ بچپن میں کتے نے مجھ پر حملہ کیا تھا۔

 واضح رہے کہ آمنہ ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی مرکزی کاسٹ میں ثمر عباس، عینا آصف شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں