تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پیٹ میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے این ایف نے 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پیٹ میں چھپائے گئے چرس سے بھرے 110 کیپسول برآمد کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 636 گرام ہے، ملزم خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے اور منشیات اسلام آباد سے بحرین لے کر جا رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر ایک اور کارروائی میں کراچی میں کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بُک کرائے گئے پارسل سے ہیروئن برآمد کرلی، ایک کلو 840 گرام ہیروئن کارٹن کے گتوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -