بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کیلئے بینظیر کفالت کی رقم میں اضافہ کردیا گیا۔
ترجمان بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مطابق اضافے کے بعد سہ ماہی قسط 7000 سے بڑھ کر 8500 کر دی گئی۔
بی آئی ایس پی کی جانب سے 9 ملین مستحقین کو جنوری تامارچ قسط کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔ حکومت نے اس سہ ماہی کیلئے 83ارب، 83کروڑ اور 33لاکھ کی خطیر رقم مختص کی ہے بینظیر تعلیمی وضائف کی ایک قسط بھی جاری کی جارہی ہے۔
حکومت پاکستان نے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی مالی معاونت میں25فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
۰ اضافے کے بعد اب جنوری تا مارچ سہ ماہی قسط 8,500روپے اور اپریل تا جون 9,000 روپے ہو گی۔ pic.twitter.com/wvaSzD7dRi— Benazir Income Support Programme (@bisp_pakistan) March 22, 2023
ترجمان کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوں کو 70 فیصد سے زائدحاضری پر وظیفہ ملےگا، پنجاب، سندھ، بلوچستان کے مستحقین کو رقوم حبیب بینک کی اےٹی ایم سےملےگی، خیبرپختونخوا و گلگت بلتستان کے مستحقین کو یہ رقوم بینک الفلاح سےملیں گی۔