اشتہار

بادشاہ چارلس کے قدیمی تاج میں کتنے جواہرات جڑے ہے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کو 360سالہ قدیم سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، وہ یہ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں، مذکورہ تاج بے انتہا قیمتی پتھروں اور جواہرات سے مزین ہے۔

امپیریل سٹیٹ کراؤن سال 1937 میں ملکہ الزبتھ دوئم کے والد شاہ جارج ششم کی تاج پوشی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس تاج میں دیگر قیمتی پتھروں کے علاوہ دو ہزار سے زائد ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

سینٹ ایڈورڈ تاج ٹھوس 22 کیرٹ سونے سے بنا ہوا ہے، تاج میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہیں۔ مذکورہ تاج 30 سینٹی میٹرسے زیادہ لمبا ہے اور اس کا وزن دو کلوگرام سے زائد ہے۔

ہیرے اور سونے کے چمکتے دمکتے تاج کو اگلے بادشاہ کی تاجپوشی کے لیے محفوظ کردیا جائے گا۔

360 سالہ پرانا تاج 30 سینٹی میٹرسے زیادہ لمبا ہے اور اس کا وزن دو کلوگرام سے زائد ہے— فوٹو: اے ایف پی

تاجپوشی کی تقریب کے اخراجات

بکنگھم پیلس کی جانب سے تو تاج پوشی کی تقریب پر ہونے والے اخراجات کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب پر 6 کروڑ 30 لاکھ سے ساڑھے 12 کروڑ ڈالرز (17 سے 35 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ 1953میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کی تقریب میں 15 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی جو موجودہ عہد میں 6 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقم بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں