تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سیاح نے قیمتی رومن مجسمے کیوں توڑے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

ویٹیکن سٹی : پوپ فرانسس کو دیکھنے کے لیے آنے والے امریکی سیاح نے ویٹیکن سٹی کے عجائب گھر میں رکھے قیمتی رومن مجسمے توڑ دیئے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریک سیاح نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو عجائب گھروں کے چیرا مونٹی ہال میں موجود قدیم مجسموں میں سے ایک پر خود کو جان بوجھ کر گرا دیا جس سے مجسمہ اپنے پیڈسٹل سے گر کر ٹوٹ گیا۔

مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم امریکی سیاح کو حراست میں لے لیا، رپورٹ کے مطابق امریکی سیاح پوپ فرانسس کو دیکھنے کے لیے ویٹیکن سٹی آیا تھا۔

جب اسے پتہ چلا کہ وہ ویٹیکین میں پوپ فرانسس کو نہیں دیکھ سکتا تو پھر اس نے اشتعال میں آ کر قیمتی رومن مجسمے توڑ ڈالے۔

مذکورہ ملزم جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہےاس کی عمر 50 سال کے قریب ہے، بدھ کی دوپہر ویٹیکن کے عجائب گھروں کا دورہ کرنے کے دوران ہنگامہ آرائی پر اتر آیا۔

مجسمے ٹوٹنے کے بعد امریک سیاح نے عجائب گھر سے راہ فراہ اختیار کرنی چاہی لیکن جائے وقوعہ پر موجود سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے فوراً گرفتار کر لیا۔

Comments

- Advertisement -