اشتہار

سندھ میں جانوروں کے چارے کیلئے مزید 50 کروڑ روپے طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت پورے سندھ کے عوام سستے آٹے کیلئے پریشان پھر رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت جانوروں کے چارے کیلئے ہلکان ہوئی جارہی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے جانوروں کے چارے کیلئے مزید50کروڑ روپے مانگ لیے محکمہ نے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیواسٹاک نے اپنے خط میں سیلاب متاثرہ جانوروں کیلئے مزید50کروڑ روپے کا تقاضا کیا ہے، محکمہ نے خط میں لکھا ہے کہ جانوروں کی فیڈ پر ایک ارب روپے خرچ کرے گا۔

- Advertisement -

خط کے متن میں لکھا ہے کہ اب تک 50کروڑ روپے مالیت کا چارہ سیلاب زدہ جانوروں کو کھلا چکے ہیں، اب مزید50کروڑ روپے دیئے جائیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا دعویٰ ہے کہ سیلاب سے متاثرہ جانوروں کو چارہ فراہم کررہے ہیں، اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے بھی محکمہ خزانہ کو رقم جاری کرنے کی سفارش کردی ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے مزید 50کروڑ جاری کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت مانگ لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں