منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے شہریوں کی سہولت کے لیے پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے اور آئی ٹی ایس سسٹم فعال کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر کو پیپلز بس سروس کے آپریشنز ، نئے روٹس ، آر ٹی ایس سسٹم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام پر بریفنگ دی گئی ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ موبائل ایپ سے شہریوں کو بس سروس کو ٹریک کرنے اور آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہوگی، آئی ٹی ایس سسٹم میں سی سی ٹی وی کیمرے ، اسکرین ، لائیو ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی سہولیات شامل ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں پیپلز بس سروس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے، موبائل ایپ ، آئی ٹی ایس سسٹم 30 نومبر سے فعال کردیا جائے گا کوشش ہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں