تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ہیم ٹیکسٹائل نمائش: جدید طریقوں سے تیار کیے گئے گارمنٹس نے دنیا کو حیران کر دیا

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سالانہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش کے پہلے روز ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہونے والی جدت نے دنیا کوحیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سالانہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح ہوگیا، جہاں رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں دنیا بھر سے لگائے جانے والی کمپنیوں کے اسٹال میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس بار نمائش میں پاکستان نے چوتھے بڑے ملک کے طور پر شرکت کررہا ہے، نمائش کے پہلے روز ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہونے والی جدت نے دنیا کو حیران کر دیا۔

نمائش میں ایک طرف گھاس سے بننے والے کپڑے،گنے اور مکئی سے بننے والے فائبر کے دھاگے نے اس شعبے میں نئی جدت کا آغاز کیا ہے۔

ڈنمارک کی کمپنی کے ساتھ پاکستانی کمپنی نے فائبر سے تولیہ بنانے کا کام بھی شروع کردیا ہے، ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں جہاں پاکستان چوتھے بڑے نمائش کنندگان کی حثیت سے شرکت کررہا ہے، وہیں نمائش میں پاکستانی مصنوعات میں خریداروں کی خصوصی دلچسپی بھی دیکھی جارہی ہے۔

نمائش میں اس بار روایتی کپاس سے بننے والی مصنوعات سے ہٹ کر نئے طریقوں سے فائبر سے بننے والے کپڑوں پر کام کیا جارہا ہے، ڈنمارک کے ساتھ کام کرنے والی کمپنی کے پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ کے ڈپٹی جنرل مینجر عامر شبیر انصاری نے کہا کہ 50 فیصد کاٹن اور 50 فیصد فائبر سے تولیہ بنایا جارہاہے جو نہایت نرم ہے اور چھوٹے بچوں کے لئے بہت بہترین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ میں بننے والے اس نئی جدت میں کاٹن کے ساتھ مکئی اور گنے کے چھلکے سے فائبر بنایا جارہا ہے، ابتدائی طور پر ڈنمارک کی کمپنی کے ساتھ پروجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے جو بعد میں پاکستان کی کمپنیوں کے ساتھ کام بڑھایا جائے گا۔

ڈنمارک کی کمپنی پونڈ کے سی ای او تھامس برورسن پیڈرسن نے کہا کہ گھر میں اگنے والی گھاس کے فائبر سے ان کی کمپنی نے فائبر سے جرسی بنائی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گنے کے بقایا جات سے بننے والے فائبر سے بھی جوگرز میں استعمال ہونیو الا دھاگا بنایا ہے، تھامس برورسن نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر تولیہ  بنا رہی ہے، جس میں 50 فیصد خام مال پاکستان سے جبکہ بقیہ 50 فیصد ان کی کمپنی فراہم کرتی ہے۔

نمائش میں اس بار ریکارڈ 273 کمپنی شرکت  کررہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں زبردست پوٹینشل ہے اور اگر پاکستانی کمپنی نئی جدت کو تیزی سے اپنائے تو ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -