فیصل آباد : صوبہ پنجاب میں مفت آٹے کی لائن میں ایک اور شخص چل بسا، دو روز میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئےعوام خوار ہوگئے، فیصل آباد میں آٹا لینے آیا بزرگ شہری چل بسا، جس کے بعد دو روز میں تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
فیصل آباد کا بزرگ سردار محمد جاں بحاق، دو روز میں 3 اموات! پنجاب میں مفت آٹے کی لائن میں ایک اور شخص چل بسا#ARYNews pic.twitter.com/nZrEVcinvQ
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) March 21, 2023
ریسکیوذرائع نے بتایا کہ بزرگ شہری محمدکلیم پارک کے مین گیٹ پرگراہوا ملا ، شہری کو جنرل اسپتال سمن آباد منتقل کیا گیاجہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔
گزشتہ روز بھی اس پوائنٹ پر بھگدڑمچنےسے متعددافرادزخمی ہوئےتھے جبکہ گزشتہ روزپولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔
خیال رہے مفت آٹے کیلئے شہر شہر لمبی قطار لگی ہیں، لاہور میں سات سو پچاس تھیلے آٹے کیلئے ہزاروں امیدوار آگئے اور رش میں خواتین بے ہوش ہونے لگیں۔
ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہاڑی چھوڑکرآنے والا مزدور کیا کرے، حکومت نے تو بھکاری بنا دیا ہے۔
فیصل آباد میں بھی قطارمیں لگے مرد وخواتین کا حال بھی قابل رحم نظرآیا، بوڑھےاورخصوصی افرادبھی رُل گئے۔