اشتہار

لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا، گروہ نے نوے افراد کے گردے نکالے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، نوکری کا جھانسہ دیکر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا۔

ایس پی صدرسدرہ خان نے بتایا کہ گروہ نے لاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دیکر شہریوں کو اسلام آباد لیجاتے تھے۔

- Advertisement -

سدرہ خان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پیوندکاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کیا جاتا تھا، گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں