پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاک بھارت میچ سے قبل انوشکا سچن ٹنڈولکر سے ملنے پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے فیوریٹ سابق بھارتی کرکٹر سے ملنے پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصاویر میں معروف اداکارہ کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ انڈین کرکٹ کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کے ہمراہ موجود ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک کی جانب سے انسٹاگرام پر انوشکا شرما اور سچن ٹندڈولکر کی تصویر پوسٹ کی گئی جس میں وہ خود بھی موجود ہیں، یہ تصویر احمد آباد پہنچنے سے قبل طیارے میں لی گئی تھی۔

تصویر کے کیپشن میں دنیش کارتک نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’35 ہزار فٹ کی بلندی سے بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات’۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے موجود تھیں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں انوشکا کے علاوہ بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گلوکار ارجیت سنگھ، سونیتی چوہان و دیگر نے پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں